‘اسلام میں خواتین’ کے عنوان سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ، بلاول بھٹو سربراہی کریں گے

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اگلے ہفتے چار روزہ دورے پر نیویارک جائیں گے ۔

وزیر خارجہ ’ اسلام میں خواتین ‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس کی صدارت کریں گے جو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے اسٹیٹس کے 67ویں اجلاس کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔

کانفرنس پاکستان کی سربراہی میں 8 مارچ کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقتصادی اور سماجی کونسل کے چیمبر میں ہوگی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ‘ خواتین ، امن اور سلامتی ‘ پر ہونے والے اعلیٰ سطحی مباحثے میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ کے علاوہ کانفرنس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کسابا کو روسی ، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ، اقوام متحدہ کی کمیشن برائے خواتین کی حیثیت کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما باہوس، جنوبی افریقہ کے سفیر متھو جوینی اور او آئی سی کے رکن ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں اقوام متحدہ کے غیر رکن ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان کی طرف سے بلائی گئی کانفرنس کا مقصد اسلام میں خواتین کے حقوق کے بارے میں عام تصور اور حقیقت کے درمیان فرق کو ختم کرنا اور مشہور مسلم خواتین کے کارناموں کے بارے میں بتانا ہے۔ اس کا مقصد او آئی سی ممالک میں خواتین کے کردار کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تاریخی قرارداد 76/254 کی پیروی میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی دن کے طور پر طے کیا گیا ، جنرل اسمبلی کے صدر اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 10 مارچ کو اس دن کے موقع پر ایک خصوصی اعلیٰ سطحی تقریب کا مشترکہ انعقاد کریں گے۔

اپنے دورہ نیویارک کے دوران میں  وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے بھی علیحدہ ملاقات کریں گے، وہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی پریس کو بھی اس کانفرنس کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ