پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کا فارم بھی وصول کرلیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق این اے 242 کے لیے شہباز شریف کا فارم صالحین تنولی نے وصول کیا، صالحین تنولی فارم لیکر آج ہی لاہور روانہ ہوں گے اور کل شہباز شریف کا فارم این اے 242 کے لیے جمع کرادیں گے۔
واضح رہے این اے 249 کو کراچی میں مسلم لیگ ن کا مضبوط حلقہ تصور کیا جاتا ہے، لیکن گزشتہ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوارفیصل واوڈا نے این اے 249 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو شکست سے دو چار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
جس کے بعد سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی، جسے الیکشن ٹریبیونل نے مسترد کردیا تھا۔
2018 کے انتخابات میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف 600 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے جبکہ اس حلقے میں ساڑھے 3 ہزار ووٹ منسوخ بھی کیے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے 35 ہزار 344 ووٹ حاصل کیے جبکہ شہباز شریف 34 ہزار 626 ووٹ لے سکے تھے۔
سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں شہباز شریف نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ فیصل واوڈا دھاندلی سے جیتے لہٰذا ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے تاہم ان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا۔