امیر ممالک نے غریب ممالک کو شیطانی چکر میں پھنسا رکھا ہے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ہفتہ 4 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا  کے امیر ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ غریب ممالک  کے خلاف شیطانی حربے اختیار کرتے   ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امیر اقوام کو  چاہیے کہ وہ محروم اقوام کو سالانہ 500 ڈالر دیں تاکہ وہ  ’ شیطانی چکر ‘ سے نجات حاصل کرسکیں۔

ہفتے کے روز قطر میں منعقد ہونے  انتہائی کم ترقی پذیر ممالک کے سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں اپنی تقریر میں کہا کہ غریب ممالک کی مشکلات کے ذمہ دار  امیر ممالک ہیں۔ انھوں نے امیر ممالک اور توانائی کے اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مفادپرستانہ شرح سود اور توانائی کی قیمتیں کم رکھ کے غیر ممالک کا گلا گھونٹ رکھا ہے۔

 انتونیو گوتریس نے کہا کہ امیر ممالک کو چاہیے کہ وہ غریب ممالک کو سالانہ 500ارب ڈالر دیں کیونکہ امیر ممالک کے ظالمانہ اقدامات غریب ممالک کی معیشت ، صحت اور تعلیم میں بہتری کو فروغ دینے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔

دنیا کے 46سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کا اجلاس ہر 10 سال بعد منعقد ہوتا ہے لیکن 2021کے بعد سے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے اس اجلاس میں دو بار تاخیر ہوئی ہے۔

دو غریب ترین ممالک افغنستان اور میانما ر اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ ان کی حکومتوں کو اقوام متحدہ کے ارکان نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشت رکھنے والے ممالک میں سے کسی بھی رہنما نے شرکت نہیں کی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایسے ممالک جہاں وسائل کی کمی ہو ، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہو تو ایسے میں معاشی ترقی مشکل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا عالمی معاشی نظام بھی امیر ممالک نے اپنے ہی فائدے کے لئے ڈیزائن کیا ہوا ہے۔

 انتونیو گوتریس شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہ آپ لوگ دنیا کے ہر آٹھ میں سے ایک فرد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمیں مکمل طور اس عدم مساوات سے آگاہ ہیں جو ہمارے غیر منصفانہ عالمی معاشی نظام کے وجہ سے پیدا ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ  کا مزید کہنا تھا کہ امیر ممالک غریب ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد کے لئے سیکڑوں ارب ڈالر دینے میں ناکام رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp