قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی برسی

جمعرات 21 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 1900 میں حفیظ جالندھری کی پیدائش پنجاب کے شہر جالندھر میں  ہوئی۔ اپنے آبائی شہر سے ابتدائی درجے کی تعلیم مدرسہ اور اسکول سے حاصل کی مگر ساتویں درجے کے بعد اسے جاری نہ رکھ سکے۔ یہ الگ بات ہے کہ کتاب اور شاعری سے تعلق کا آغاز بھی چھوٹی عمر سے ہی کر لیا تھا جس کے باعث یہ کمی کبھی محسوس ہی نہ ہو سکی۔ موسیقی سے واقفیت کے سبب حفیظ جالندھری نے بہت سے  اشعار کہے جو ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

پاکستان کے قومی ترانے کے سبب آپ کا تعارف تو یہاں بچے بچے کو ہے لیکن اس سے قبل بھی انہوں نے ایسی کئی شاہکار تخلیقات کی تھیں جو انہیں زندہ رکھنے کے لیے کافی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاست آزاد کشمیر کا ترانہ ‘وطن ہمارا آزاد کشمیر’ بھی حفیظ جالندھری ہی نے لکھا تھا۔ شاہنامہ اسلام کے خالق حفیظ جالندھری کو حضرت اقبال سے بھی بے پناہ عشق تھا ۔ 21 دسمبر 1982 کو جب آپ کا  لاہور میں انتقال ہوا تو آپ کی مزار اقبال کے پہلو میں تدفین کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

ابتدائی طور پر آپ کو ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں امانتاً دفنایا گیا اور بعد ازاں مینار پاکستان سے ملحق مزار تعمیر کر کے آپ کے جسم کو وہاں منتقل کیا گیا۔

اپنے وطن میں سب کچھ ہے پیارے

رشک عدن ہے باغ وطن بھی

گل بھی ہیں موجود گل پیرہن بھی

نازک دلاں بھی غنچہ دہن بھی

اپنے وطن میں سب کچھ ہے پیارے


1954ءمیں آج  ہی کے دن  پاکستان کے سابق چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ پیدا ہوئے۔


21 دسمبر  1984ء کو کراچی میں معروف  اداکارہ ماہرہ خان پیدا ہوئیں۔


سال 1991 ء میں آج کے دن پاکستان کے چوتھے چیف جسٹس ایلون رابرٹ کارنیلیس لاہور میں انتقال کر گئے۔


سال 1965 میں  آج ہی کے دن  فلمی موسیقار رابن گھوش اور اداکارہ شبنم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp