حکومتیں اب عوام کی مرضی سے بنیں گی، اس سفر میں جیل آئے یا قبر اسے پورا کریں گے، فضل الرحمان

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتیں اب عوام کی مرضی سے بنیں گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ عوام کے حق سے مذاق کیا جاتا رہے۔

مظفر گڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ لوگوں کو حقوق دینے ہوں گے ورنہ آئین کا تقاضا پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ عوام کے حق سے مذاق کیا جاتا رہے، اب ہم نے آگے چلنا ہے، اس سفر میں جیل آئے یا قبر کا مرحلہ اس کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور پارلیمان کو عوام کا ادارہ سمجھتے ہیں، پارلیمان میں عوام کے نمائندے ہونے چاہیئیں۔

فضل الرحمان نے کہاکہ ہم سیاسی میدان میں آپ کا مقابلہ کریں گے اور مقابلہ کرنا جانتے بھی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے 8 فروی کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے، طاقتوروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس طاقت کا نشہ ہوگا مگر ہم اسے نہیں مانتے۔

انہوں نے کہاکہ یاد رکھنا فورتھ شیڈول سے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا، یہ جیل کے بدمعاشوں کے لیے بنا تھا لیکن علما نشانہ ہیں، ہم 7 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں بڑا اجتماع منعقد کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا تم ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے رہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے ملک گیر غیر معینہ مدت ہڑتال کا اعلان: پیٹرولیم وزیر کے استعفے کے مطالبے سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، عباس عراقچی کو دورہ پاکستان کی دعوت

پلاسٹک آلودگی سے زراعت، معیشت اور انسانی صحت متاثر ہونے لگی

کم عمری میں مستقل مانع حمل طریقہ اختیار کرنے والے نوجوان مردوں کی تعداد میں اضافہ، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ