انڈس ڈولفن کو مارنے کے جرم میں 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈس ڈولفن کو مارنےکےکیس میں سیشن کورٹ سکھر نے ملزم کو 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

سیشن کورٹ سکھر نےکیس میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پربری کردیا، عدالتی حکم پر ملزم منور میرانی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

آفیسر وائلڈ لائف میر اختر تالپور کے مطابق منور میرانی نے اگست 2021 میں پنوعاقل کی نہر میں جال میں پھنسی نایاب نسل کی انڈس ڈولفن کو کلہاڑی کے وارکرکے مار دیا تھا۔

واقعےکی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر محکمہ جنگلی حیات نے3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت کے حکم پر ڈولفن کو مارنےکی ویڈیو کی تصدیق پنجاب فارنزک لیبارٹری سے کرائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ کا پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ننھے ولاگر شیراز کا شاندار اقدام، سوشل میڈیا کی کمائی سے اسکول اپگریڈ کروا دیا

خیبرپختونخوا اسمبلی: خود قانون منظور کرکے اسی کے خلاف قرارداد بھی منظور، جانیے دلچسپ کہانی

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی

’گوگل اے آئی خلاصہ گلے پڑگیا‘، آن لائن ٹریفک متاثر ہونے پر ببلشرز کا احجتاج

ویڈیو

خیبرپختونخوا اسمبلی: خود قانون منظور کرکے اسی کے خلاف قرارداد بھی منظور، جانیے دلچسپ کہانی

عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان

عمران خان کے حکم پر علی امین گنڈاپور کا عجیب بہانہ، ایف بی آر نے بڑی آفر کردی

کالم / تجزیہ

قطر پر حملہ، چین کہاں ہے؟

نیا تھانیدار اور اندیشے

علیمہ خان پر انڈے، ظلم کی انتہا یا ابتدا؟