صنعتی شہر گوجرانوالہ سے لگ بھگ 25 کلومیڑ دور ایمن آباد کا تاریخی قصبہ واقع ہے، جو ہندو، مسلم اور سکھ ادوار کی یاد تازہ کرتا ہے۔ یہ قصبہ تاریخی تعمیرات کا مرکز ہے، جن میں عالی شان حویلیاں، فصیل اور داخلی دروازے قابلِ ذکر ہیں۔
اسی تاریخی قصبے میں پاکستان کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک واقع ہے، جو بابری مسجد سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتی ہے۔ لودھی مسجد کے نام سے مشہور یہ مسجد تاریخی مقامات سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے اہم سیاحتی مقام کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ تاریخی مسجد ایمن آباد کے مشرق میں واقع ہے اور اس کی تعمیر لودھی دور (1526-1451) کے دوران عمل میں لائی گئی تھی۔
مسجد کی تعمیر میں چھوٹی اینٹ کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے۔ مسجد کی تعمیر میں دیگر مٹیریل کیساتھ دال ماش کا مسالا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ اس تاریخی مسجد کے حوالے سے مزید تفصیلات جانیں زوہیب رضوی کی اس ویڈیو رپورٹ میں: