اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف سماعت 28 دسمبر تک ملتوی

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ مصروفیات کے باعث، بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں سپریم کورٹ میں آج ضمانت لگی ہوئی ہے۔ ایف آئی اے والے سپریم کورٹ سے فری ہو کر یہاں پیش ہوں گے۔ عدالت 11 بجے تک کیس کی سماعت رکھ لے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ’میں چیمبر میں ہی ہوں پھر مجھے بتا دیجیے گا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ مصروفیات کے باعث، بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 28 دسمبر تک کے لیے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟