الیکشن کمیشن تمام شکایات کا ازالہ کرے، پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست نمٹادی

جمعہ 22 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو 3 بجے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام شکایات سن کر ازالہ کرے۔ الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل نے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ تمام آئی جیز کو کہیں کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست نمٹا دی۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ تھے۔

پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست پر سماعت کا فیصلہ

پی ٹی آئی سے وابستہ وکیل نیاز اللہ نیازی نے سائفر مقدمے کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس سردار طارق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات چھینے جا رہے ہیں، چھین کر پھاڑے جا رہے ہیں، عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ کیا ہوا، اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اگر آپ کے امیدوار اشتہاری ہوں گے تو اور کیا ہوگا؟

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا تھا کہ کیا آپ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے؟ اس پر نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ 10 دن سے بلے کے نشان کے لیے وہاں بحث کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کا کردار سب کے سامنے ہے، اس پر قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا تھا کہ آپ کے اپنے بندے کہہ رہے ہیں انٹرا پارٹی انتخابات ٹھیک نہیں ہوئے۔

اس پر نیاز اللہ نیازی نے کہا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے درخواست دائر کر رکھی ہے، اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آفس کو ہدایت دی ہے کہ آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں 35 ممالک کی ملاقات، آبنائے ہرمز کھولنے پر غور

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟