کاغذات چھیننے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو مراسلہ جاری

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریٹرننگ آفسران کے دفاتر میں امیدواروں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے پولیس اور انتظامیہ کی مداخلت پر چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب کو خط لکھ کر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو لاہور، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد ، بکھر، وزیر آباد اور گوجرانوالہ سے 60 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا کہ امیدواروں کو حراساں کرنے اور بلاوجہ رکاوٹیں ڈالنے پر الیکشن کمیشن قانونی کارروائی کا راستہ بھی اختیار کرسکتا ہے۔ پنجاب کے تمام ڈی پی اووز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی بذریعہ مراسلہ امیدواروں کی شکایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔  جس پر الیکشن کمشنز پنجاب نے آئی جی پنجاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور کہا کہ ریٹرنگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کرانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینی ہے۔ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے۔ پولیس نے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا تو کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برادشت نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی، اور کہا کہ تمام آر پی آوز کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔ شفاف الیکشن کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں۔ کوئی بھی افسر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی