لاہور ڈی ایچ اے میں سرکاری افسران کے گھروں کی تعمیر، 50 کروڑ کے فنڈز جاری

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) میں سرکاری افسران کے گھروں کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے گئے، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دی جس میں نئے رہائشی منصوبے کے تحت لاہور ڈی ایچ اے فیز نائن میں سرکاری افسران کے لیے گھر اور اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی، اس دوران پنجاب کے سرکاری افسران کے لیے مختص ڈی ایچ اے میں گھروں کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا گیا، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ نے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔

سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کے اس منصوبے کے تحت حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کا بجٹ مختص کر رکھا ہے جس میں سے 50 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس منصوبے میں گھروں کی تعمیر کے لیے تعمیراتی کمپنیوں کو ٹینڈر جمع کروانے کے لیے 28 دسمبر کی تاریخ دی گئی ہے۔

17 اور 18 گریڈ کے افسران کے لیے نئے جی او آر میں اپارٹمنٹس کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جبکہ گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے 2،2 کنال کے گھر بھی بنائے جائیں گے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp