گھڑی چور کو انتخابی نشان گھڑی دے دینا چاہیے، محسن شاہ نواز رانجھا

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ نااہل اور گھڑی چوری کو صادق و امین کہا گیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ چور ہے، گھڑی چور کو انتخابی نشان گھڑی دے دینا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کو معصوم کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، جسے معصوم کہہ رہے ہیں وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ عدالتیں اسے کرپٹ اور نااہل قرار دے چکی پھر بھی معصوم کہا گیا۔

محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں پر ہی کرپشن کا الزام لگایا گیا۔ یہ کیسا معصوم ہے جو ملک میں تشدد کو فروغ دیتا ہے؟ 2013 سے جو تشدد شروع ہوا وہ 9 مئی کو انتہا پر پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے معصومیت کا سرٹیفکیٹ مل رہا ہے جس نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے دوست ممالک کی کمپنیوں پر کرپشن کا الزام لگایا گیا۔ اس شخص نے پارلیمنٹ اور پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان