نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، حنیف عباسی

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہے ہیں مگر وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ جو جو لوگ سانحہ 9 مئی میں ملوث ہیں ان کو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے، میں راولپنڈی سے شیخ رشید کی ضمانت ضبط کراؤں گا۔

حنیف عباسی نے کہاکہ نومبر 2022 میں عمران خان کو راولپنڈی میں دھرنے کی دعوت شیخ رشید نے دی تھی جس کا مقصد ایک اہم تعیناتی رکوانا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے، انہوں نے 9 مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملے کیے اور شہدا کی یادگاروں کو تباہ کیا گیا۔

حنیف عباسی نے کہاکہ تاریخ میں کسی پارٹی نے وہ ریڈ لائن کراس نہیں کی جو پی ٹی آئی نے کی، ڈیڑھ سال لگا کر نوجواوں کے ذہنوں کو پرتشدد کیا گیا، ملک کو بچانا ہے تو غیر آئینی چیزوں کو غیر آئینی کہنا ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں کوئی اختلاف نہیں، ہمارے 80 سے 90 فیصد امیدوار وہی ہیں جنہوں نے پہلے الیکشن لڑا تھا۔

انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آج اِس شخص کی کارکردگی پر بات ہونی چاہیے، یہ تو کہتا تھا کہ میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔

ق لیگ کے ساتھ ایک یا دو نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے

انہوں نے کہاکہ ق لیگ کے ساتھ جو طے ہو گا وہ نشستیں ان کو دیں گے، ایک دو نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے زیادہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹیوں کے اندر لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے مہتاب عباسی کے پارٹی چھوڑنے اور شاہد خاقان عباسی کے سائیڈ لانے ہونے کا بہت دکھ ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سرفراز بگٹی نے اپنا سیاسی فیصلہ کرنے میں دیر کر دی اور اُس وقت تک وہاں سے پہلے ہی امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp