الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تاریخ میں توسیع کے بعدآج 24 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔اور پی ٹی آئی رہنماوں کا کہناہے کہ انہیں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے اور تحریک انصاف کی حمایت کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز سے متعدد پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیاجا رہاہے کہ پی ٹی آئی رہنمابلال ورک کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے جس پر پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ ’پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے بلال ورک کو پنجاب پولیس نے اس وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے۔ ان کے بھائی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔‘
https://Twitter.com/OmarAyubKhan/status/1738673192829436325?s=20
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیاکہ ’پنجاب پولیس کوئی مقدمہ درج نہیں کر رہی اور بلال ورک کو کھلے عام کہہ دیا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ کیا یہ ’لیول پلئنگ فیلڈ‘ ہے؟ پی ٹی آئی کے امیدواروں پر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے، ان کے گھروں پر چڑھائی کی جا رہی ہے، توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے اور انہیں کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ الیکشن نہ لڑیں۔‘
صحافی حسن ایوب خان نے لکھا کہ 8 دسمبر کو بلال ورک صاحب حادثے میں زخمی ہوتے ہیں اور اس کو بھی کاغذات نامزدگی چھیننے کا واقع بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی والے دو نمبری میں کسی کو آگے نہیں نکلنے دیتے۔
پی ٹی آئی والے دو نمبری میں کسی کو آگے نہیں نکلنے دیتے۔ 8 دسمبر کو بلال ورک صاحب حادثے میں زخمی ہوتے ہیں اور اسکو بھی کاغذات نامزدگی چھیننے کا واقع بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ pic.twitter.com/p1YiUkNMxw
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) December 24, 2023
پی ٹی آئی رہنما بلال ورک کی اہلیہ عائشہ منظور وٹو نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پی ٹی اائی دعووں کی تردید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ مجھے پیغامات اور کالز موصول ہورہے ہیں لہٰذا یہ واضح کرنا ہے کہ میرے شوہر چوہدری بلال احمد ورک سابق ایم این اے بالکل ٹھیک ہیں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام افواہیں جھوٹی اور سراسر جھوٹ ہیں خاص طور پر ان کی زخمی آنکھ والی تصویر . چند ہفتے قبل ایکسیڈنٹ ہوا اور حامد لطیف ہسپتال لاہور سے آنکھ کا معمولی آپریشن ہوا اور اب مکمل صحت یاب ہیں الحمدللہ
I have been receiving messages and calls so it is to clarify that my husband Ch Bilal Ahmed Virk former MNA is totally fine all the rumours that are being circulated on social media are fake and complete lies specially a picture of him with injured eye .He had accident few weeks…
— Ayesha ManzoorWattoo (@ayeshamwattoo) December 24, 2023