آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کا اعلان، کپتان کون؟

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جونیئر سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 ایشیا کپ سے قبل بہترین کارکردگی دکھانے والے 45 کرکٹرز کو کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں بلایا تھا۔

ٹریننگ کیمپ کے بعد 15 کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے پہلے پاکستان ٹیم 28 دسمبر سے 6 جنوری تک لاہور میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ 19جنوری سے 11 فروری 2024 تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان انڈر 19 میں سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر)، علی اسفند (نائب کپتان)، علی رضا، احمد حسن، عامرحسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ریاض اللہ، محمد ذیشان، نوید احمد خان، شامل حسین، شاہ زیب خان اور عبید شاہ شامل ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ میں شامل محمد ذیشان اور علی اسفند گزشتہ برس ویسٹ انڈیز میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں پاکستان کی 5ویں پوزیشن تھی۔ اسکواڈ میں 12 کرکٹرز وہ ہیں جنہوں نے دبئی میں منعقدہ حالیہ انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے