برسلز میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام کرسمس ظہرانہ، سانتا کلاز نے تحائف تقسیم کیے

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برسلز میں پاکستانی سفارت خانہ میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب اور ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور روایات میں مسیحی برادری کے کردار کو اجاگر کیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ میں مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کے خصوصی موقع کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ مسیحی کمیونٹی کا پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المذاہب روایات کے فروغ میں اہم کردار ہے۔

کرسمس کی رنگا رنگ تقریب میں کرسمس ٹری بھی سجایا گیا۔اس موقع پر مسیحی مذہبی گیت بھی پیش کیے گئے جبکہ پادری سلیم نجم، پادری جان اشرف اور پادری ارشد کھوکھر نے محفوظ اور ایسی پرامن دنیا کے لیے خصوصی دعائیں کیں، جس میں تمام انسانیت ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکے۔

مہمانوں کی روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔ بچوں نے خاص طور پر سانتا کلاز سے تحائف اور چاکلیٹس لئے اور اس موقع سے بھرپور لطف اٹھایا۔

تقریب کے اختتام پرکرسمس کیک بھی کاٹا گیا اور نیک تمناؤں و مبارکبادوں کا تبادلہ کرتے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp