کراچی: مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 147واں یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔

مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چودھری تھے۔ تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور گورنر کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی، صدر مملکت نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلبمند کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے