الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات پر دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور احکامات پر عدم عملدرآمد کے باعث سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو طلب کر لیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے حکم پر آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تبدیل ۔ pic.twitter.com/fFLCHrN7XB
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) December 25, 2023
اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے سیکریٹری خرم آغا نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا ہے جس میں دونوں افسران کی تعیناتی کے لیے پینل آفیسر تجویز کرنے کا کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
دوسری جانب نگراں وزیراعظم نے نگراں مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دی ہے۔
کابینہ ڈویژن کی سمری کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔