پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمیں آفر ہوئی تھی کہ بلے کا انتخابی نشان آپ کی پارٹی کو دے دیا جائے مگر میں نے انکار کر دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں صوبے بھر سے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
’پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں بلے کا انتخابی نشان دینے کی آفر کس نے دی تھی‘۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا انتخابی منشور تیار ہو چکا ہے جو جلد پیش کر دیا جائے گا، ہم انتخابی مہم میں جان ڈالنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے وفاق سے صوبے کے حقوق حاصل کرنے ہیں، اس وقت ضم شدہ اضلاع کے فنڈز نہیں آ رہے اور شدید زیادتی ہو رہی ہے۔
عمران خان ڈکٹیٹر سوچ کا مالک، مجھے بھی بیوقوف بنا دیا، پرویز خٹک
سابق وزیر دفاع نے کہاکہ خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے بہت سے رہنما ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخوا کے لوگوں کو بیوقوف سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر چکی ہے اور کل عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔