پی ٹی آئی انتخابی نشان بحالی فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پشاور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان کل الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کے پشاور ہائیکورٹ کے 26 دسمبر کے حکم امتناع کے فیصلے کیخلاف 30 دسمبر 2023ء کو پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں 2 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے کر کیس جلد سماعت لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے 26 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمشین کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا جس میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا تھا۔ فیصلہ معطلی کے بعد پی ٹی  آئی کو بلے کا نشان دوبارہ مل گیا تھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم امتناع بھی جاری کیا، جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کے نشان کو واپس لینے کے فیصلے کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کیس کی سماعت عدالتی چھیٹوں کے بعد ڈویثرون بینج کرے گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن قانونی طریقہ کار کے مطابق کروانے میں ناکام رہی اور انتخابی نشان رکھنے کی اہلیت کھوچکی ہے۔ جس ہر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کھل تو گئی، مگر بحری جہازوں کی حفاظت اب بھی سوالیہ نشان

رونالڈو ورلڈ کپ میں تاریخ رقم نہ کر سکے، پرتگال کو کانگو کے خلاف ڈرا کا سامنا

میاں نواز شریف کے نام پر اس سال کتنے نئے پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں؟

محمد بن سلمان کا جدید، متنوع، اور عالمی امن و استحکام کے لیے کوشاں سعودی عرب کس طرح سے تبدیل ہو رہا ہے؟

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

وی ایکسکلوسیو: پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش مگر حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ