ن لیگ کا ایک اور سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد؟ نوازشریف سے پروفیسر ساجد میر کی ملاقات

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل کے مطابق نوازشریف اور پروفیسر ساجد میر کی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ عام انتخابات میں سیاسی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے چئیرمین راجہ محمد ظفر الحق اور سینئیر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی شریک تھیں۔

مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کے چئیرمین سینیٹر اسحاق ڈار، پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ، سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صاحبزادہ فضل کریم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پروفیسر ساجد میر نے ملک وقوم کے لیے خدمات پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیب ریفرنسز سے بریت پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کو مبارک دی۔

پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ نیب نے سیاسی دشمنی میں آپ پر جھوٹے مقدمات بنائے، قوم نے ان کا حشر دیکھ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘