میچ پر گرفت ہے، آسٹریلیا کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، حسن علی

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ پر فی الحال ہماری گرفت ہے، کل آسٹریلیا کو 250 پر آؤٹ کرنے کی کوشش ہوگی۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر حسن علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بولنگ یونٹ کے لیے پہلا دن اچھا رہا، ہم نے رنز کم دیے، کوشش ہوگی کل آسٹریلیا کو 250 پر آوٹ کردیں، میچ پر فی الحال ہماری گرفت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کھانے کے وقفے سے پہلے ہم نے خراب بولنگ کی، ہم نے ایک موقع بھی ضائع کیا اگر وہ کیچ پکڑ لیا جاتا تو ابھی نتائج مختلف ہوتے، اگر ہم نے آسٹریلیا کو 250 سے کم رنز میں آؤٹ کر لیا تو ہم میچ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ رفتار کس بولر کی کم ہوئی انہیں نہیں معلوم اور انہوں نے کبھی 150 کی اسپیڈ سے بولنگ نہیں کی، وہ افواہوں پر دھیان نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے پہلے روز 66 اوورز کا کھیل ہوسکا اور آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

سعودی امدادی مرکز کی عالمی انسانیت دوست خدمات سے ہزاروں افراد مستفید

ٹویوٹا نے فورچیونر کی تاریخ کی سب سے بڑی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟