دورہ آسٹریلیا : اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان ٹیم فٹنس مسائل سے پریشان ہے۔ خرم شہزاد کے بعد اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔ نعمان علی کا میلبورن اسپتال میں اپینڈیکس کا آپریشن ہوا۔ جس کے باعث وہ سیریز میں کھیل نہیں سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا سیل کے مطابق نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے نتیجے میں انہیں فوری طور پر ایمرجنسی لے جایا گیا جہاں ان کا معائنہ اور اسکین کیے گئے جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔

تصویر بشکریہ: پی بی سی

سرجن کے مشورے پر آج صبح ان کی لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی کروائی گئی۔ سرجری کے بعد وہ بہتر ہیں، آج شام میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم ڈاکٹر نے نعمان علی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل نعمان علی کی انگلی میں کٹ لگ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پرتھ ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

یاد رہے کہ مسٹری اسپنر ابرار احمد بھی آسٹریلیا میں انجری کا شکار ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر آف اسپنر ساجد خان کو فوری طور پر آسٹریلیا بلایا گیا تھا جو اس وقت میلبورن میں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ میلبورن ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ