بھارت میں اسرائیل کے سفارتخانے کے قریب زوردار دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے بھی دھماکے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
مزید پڑھیں
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کو مبینہ دھماکے کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی۔
’ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دہلی فائر سروس کو شام 6 بجے کے قریب مبینہ دھماکے کی اطلاع دی گئی‘۔
فون کرنے والے نے بتایا کہ اسرائیلی سفارتخانے کے پیچھے ایک خالی پلاٹ میں دھماکا ہوا ہے۔
واقعے کے بعد اسرائیلی سفارتخانے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتی عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔