کے الیکٹرک بل: مہلت مانگنے پر خاتون کی تذلیل، تھانے میں معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے ’غیر حقیقی‘ بلوں نے جہاں شہریوں کو ایک ذہنی اذیت میں  مبتلا کیا ہوا ہے وہیں بر وقت ادائیگی نہ کرنے والوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دیگر شہریوں کی طرح اورنگی ٹاؤن کی ایک نوجوان خاتون کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا بلکہ جب انہوں نے اس حوالے سے آواز اٹھائی تو انہیں کے الیکٹرک کے خلاف وہ احتجاج مہنگا بھی پڑ گیا۔ خاتون کو ایک تو تھانے میں گھسیٹا گیا اور پھر جب گرفتاری کے خوف سے انہوں نے معافی مانگی تو اس کی ویڈیو بھی وائرل کردی گئی۔

مذکورہ خاتون کا بجلی کا موجودہ بل 7ہزار 971 روپے تھا جبکہ گزشتہ ماہ 11 ہزار روپے کی ادائیگی کے بعد ٹوٹل بقایاجات 38 ہزار روپے تھے۔

جب خاتون نے کنکشن منقطع کرنے کو آئے عملے کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ 11 ہزار روپے کا بل جمع کرایا تھا اور بل کے باقی ماندہ پیسے وہ اگلے مہینے جمع کرادیں گی تو عملے نے ان کی ایک نہ سنی۔

خاتون بجلی کاٹنے والے عملے سے بل جمع کرانے کی مہلت مانگتی رہیں لیکن جب عملے نے ان کی درخواست ماننے سے انکار کردیا تو وہ کے الیکٹرک کے ٹرک پر چڑھ گئیں جو عملے کو انتہائی ناگوار گزرا اور نتیجہ یہ نکلا کہ اس احتجاج پر خاتون کو تھانے جانا پڑگیا۔

ان خاتون  کے خلاف تھانے میں کے الیکٹرک کی جانب سے شکایت درج کروادی گئی جس کے بعد انہیں تھانے بلوالیا گیا۔ بعد ازاں خاتون نے معافی مانگ لی۔ تاہم بات یہیں تک نہیں رہی بلکہ معافی مانگتے ہوئے خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی۔

کے الیکٹرک نے الزام عائد کیا ہے کہ کنکشن منقطع کرنے جانے والی ٹیم سے خاتون نے بدسلوکی کی تھی اور  پھر مقدمہ درج ہونے کے خو ف سے پولیس اسٹیشن میں رونا پیٹنا شروع کردیا۔

اقبال مارکیٹ تھانہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف کےالیکٹرک نے شکایت درج کروائی تھی جس پر انہیں تھانے طلب کیا گیا تھا اوردونوں فریقین کی باہمی رضامندی پر صلح کروادی گئی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون تھانے میں زمین پر گرے ہوئے کے الیکٹرک عملے سے معافی مانگ رہی تھیں۔

گو یہ پتا نہیں چل سکا کہ آیا وہ ویڈیو بنانا اور شیئر کرنا کسی کا ذاتی فعل تھا یا وہ گھناؤنا عمل کے الیکٹرک کے اشارے پر کیا گیا تھا تاہم دونوں صورتوں میں خاتون کی عزت نفس ضرور مجروح ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی ویڈیو بنانے والے 2 افراد تھے جن کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے ان کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت