شبلی فرازکیخلاف غلط بیانی پرکارروائی ہوگی،اسلام آباد پولیس

اتوار 5 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ قانونی کارروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس زمان پارک پہنچی تو شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین گھر پرموجود نہیں ہیں۔

 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عمران خان قانون پرعمل کریں گے اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امن وامان کو برقراررکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اورعمران خان کی پیشی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرائیں گے۔

قبل ازیں آئی جی پنجاب عثمان انور نے بھی کہا کہ عدالتی احکامات پر پوری طرح عملدرآمد کیاجائے گا اوراس کے لیے اگر ہم سے فورس مانگی گئی تو ضرور دیں گے۔

آئی جی پنجاب  کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتی احکامات میں رکاوٹ ڈالنے پر قانون حرکت میں آئے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے آج لاہور پہنچی تھی جہاں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین گھر پرموجود نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp