ایف آئی اے نے جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو دھر لیا

جمعرات 28 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر فراڈ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کر کے جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم عبداللہ کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ڈالر کی فروخت کے لیے شہریوں سے پبلک مقامات پر ملاقات کرتا تھا اور سادہ لوح شہریوں کو کم قیمت کی آڑ میں جعلی ڈالر فروخت کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف کارروائی متاثرین کی درخواست پر عمل میں لائی گئی اور اس کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے جعلی 1600 امریکی ڈالر برآمد کر لیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، دوران تفتیش ملزم کی جانب سے مزید انکشافات کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک کویت دفاعی تعاون معاہدہ سیکیورٹی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائےگا، پاکستان

نیدرلینڈ کے رچرڈ ڈی سنائجر پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن بن گیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

آئی فون 18 پرو میں ایپل کی بڑی اپ گریڈ کی تیاری، مصنوعی ذہانت اور کیمرا بہتری توجہ کا مرکز

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی