الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم کمپلینٹ سیل میں اب تک سیاسی جماعتوں، امیدواران و دیگر شخصیات کی طرف سے انتخابی عمل سے متعلق 47 شکایات موصول ہوئیں جنہیں نمٹا دیا گیا ہے۔
جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کروانے میں دشواری سے متعلق شکایات فوری طور پر ریٹرننگ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں کو بھیجی گئیں۔
مزید پڑھیں
رپورٹ کے مطابق تمام امیدواروں جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کے بارے میں شکایات درج کروائیں ان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسروں کے پاس بغیر کسی رکاوٹ کے جمع ہو چکے ہیں۔