چین میں فضائی ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز

جمعرات 28 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مستقبل کی ایئر ٹیکسی کے طور پر چین کی مقامی طور پر تیار کردہ برقی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ ہوائی جہاز نے کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

ایئر ٹیکسی M1 کو شنگھائی ایوی ایشن ٹیکنالوجی نے تیار اور ڈیزائن کیا ہے۔ یہ 10 میٹر لمبا، 3 میٹر اونچا، 15 میٹر کے پروں کے ساتھ اور 2 وزن جہاز ہے۔

مزید برآں اس میں ایک وقت میں 5 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔ اس کی ڈیزائن رینج 250 کلومیٹر اور 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سیر کی رفتار ہے۔ مزید برآں اس ایئر ٹیکسی میں 500 کلوگرام بوجھ اٹھانے کی سکت ہے۔

بجلی سے چلنے والا یہ ہوائی جہاز بغیر رن وے کے ٹیک آف کر سکتا ہے اور عمودی طور پر لینڈ کر سکتا ہے۔

اس کی اسمبلی کا عمل بہت آسان ہے۔ اس کی انتہائی ہلکی کاربن فائبر باڈی کے باعث اس کی اسمبلنگ کے لیے صرف 2 سے 3 افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ ریسرچر سو ڈونگسونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ای وی ٹی او ایل (الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ ایئر کرافٹ) اور یو اے وی دونوں میں دنیا میں سرفہرست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp