پیرو: نوجوان کو وراثت میں’’گرل فرینڈ‘‘ ملنا مہنگا پڑگیا

اتوار 5 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی امریکی ملک پیرو کے ایک نوجوان نے ممی (روہانی) گرل فرینڈ کا دعویٰ کیا ہے جو اسے اپنے آبا ؤ اجداد کی جانب سے ورثہ میں ملی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو میں 26 نوجوان جولیو سیزر سے 800 سال قدیم ممی برآمد ہوئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ جولیو سیزر سابق ڈیلیوری بوائے ہے اور مبینہ طور پر اپنے کولر بیگ میں ممی کا ڈھانچہ دوستوں کو دکھانے کے لیے گھر سے لے کر آیا تھا۔

جولیو سیزر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ممی اس کی روحانی گرل فرینڈ ہے جس کا نام جوانیتا ہے اور یہ اسے اس کے آبا ؤ اجداد کی جانب سے ورثے میں ملی ہے۔

گرفتاری کے بعد جولیو سیزر نے پولیس کو دیے گے بیان میں بتایا ہے کہ یہ ممی 800 سال سے اس کا خاندانی ورثہ جو اس وقت اس کے والد کی ملکیت میں ہے۔

نواجوان نے بتایا کہ اسے اس ممی سے محبت ہے اور وہ اس کا کافی خیال بھی رکھتا ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ممّی 600 سے 800 سال پرانی ہے۔ حیران کن طور پر جانچ سے یہ پتہ چلا ہے کہ یہ ممی کسی عورت کی نہیں بلکہ ایک بالغ مرد کی ہے جس کی عمر موت کے وقت 45 برس کے آس پاس ہو گی۔

پولیس کی جانب سے قبضہ میں لی جانے والی ممی کو محکمہ ثقافت کے حوالے کردیا گیا جبکہ ڈیلیوری بوائے اور اس کے دو دوستوں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp