یوں تو گلگت بلتستان کی خواتین مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں مگر غذر کی رہائشی نساءنے الگ ہی مثال قائم کی ہے۔
نساء 2011 سے جیمز کٹنگ کا کام کررہی ہیں۔ پہلے انہوں نے خود اس کام کی ٹریننگ حاصل کی اور کامیاب کاروبار شروع کیا۔ اور اب وہ دوسری خواتین کو ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ خود بھی جیمز کٹنگ کرتی ہیں اور گلگت بلتستان کی ثقافتی جیولری بناتی ہیں۔
نساء مختلف پتھروں کی تراش خراش کرکے نئے ڈیزائن بناتی ہیں، جس سے انہوں نے اپنے گھر کے اخراجات بھی پورے کیے اور دوسروں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بن رہی ہیں۔
نساء کی کامیابی کی کہانی دیکھیے شیریں کریم کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔