پاکستان نے حافظ سعید کی حوالگی کے بھارتی مطالبے کی تصدیق کر دی

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے جیل میں بند کالعدم مذہبی تنظیم جماعت الدعواۃ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کے بھارتی حکومت کے مطالبے کی تصدیق کر دی ہے۔

جمعہ کو حافظ سعید کی حوالگی کی بھارتی درخواست کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی شہری کی اس طرح حوالگی کا کوئی دو طرفہ معاہدہ موجود نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لاہور کی ایک عدالت نے حافظ سعید کو غیر قانونی فنڈنگ کے مقدمے میں ملزم قرار دیتے ہوئے انہیں 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp