شوکت خانم اسپتال کا فنڈ ریزنگ پروگرام روکنے پر کرکٹر شاداب خان برہم

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹر شاداب خان نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ شوکت خانم کو فنڈ ریزنگ کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی؟ کینسر اسپتال ہمارے لیے ضروری ہیں اور شوکت خانم نے ہمیشہ حیرت انگیز کام کیا ہے۔

شاداب خان کے کینسر اسپتال کے حق میں بیان پر صارفین کا بھی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کسی نے آواز اٹھانے پر شاداب خان کا شکریہ ادا کیا تو کوئی ان کو تنقید کا نشانہ بناتا نظر آیا۔

رباب حیات نے لکھا کہ جنہوں نے شوکت خانم کے فنڈ ریزنگ پروگرام کو روکا انہوں نے ہی کچھ دن پہلے آپ کو وردی پہنا کر بابو بنایا تھا۔

عمر فاروق قومی کرکٹر شاداب خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ ان کی حمایت کر رہے ہیں، ان کے سفیر بن رہے ہیں اور اب پوچھ رہے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟

 ایک صارف نے لکھا کہ شاداب خان کی عزت میں آج مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ شوکت خانم کینسر اسپتال مریضوں کے لیے ایک امید ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز کو شوکت خانم کینسر اسپتال اور عمران خان کی حمایت میں کھڑے ہونا چاہیے۔

فیضان شیخ نے شاداب خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹر ہیں ایکٹر مت بنیں، اس بات کا آپ کو ایک دن میں ہی پتہ چل گیا کہ شوکت خانم کا این او سی کینسل کر دیا گیا ہے پنجاب پولیس کا عہدہ حاصل کرنے سے پہلے آپ کو یہ نہیں پتہ تھا کہ پولیس کیا کچھ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے شوکت خانم میموریل اسپتال کا فنڈ ریزنگ پروگرام کے لیے جاری کیا گیا نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی ) منسوخ کر دیا تھا۔

این او سی منسوخ کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں شوکٹ خانم میموریل اسپتال کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ میرٹ ہوٹل میں جاری فنڈ ریزنگ کی سرگرمیاں فوری معطل کردیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق تمام ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp