دنیا بھر میں نئے سال کا رنگا رنگ آغاز، پاکستان میں پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ و آتش بازی

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی نئے سال کا رنگ رنگ آغاز ہو گیا ہے اور پابندی کے باوجود رات کے 12 بجتے ہی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

نئے سال کا آغاز سب سے پہلے ٹونگا، سمووا اور کیریبانی میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پر 3 بجے ہوا اور وہاں لوگوں نے خوب جشن منایا۔

اس کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے ہوا اور لوگوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔

اس کے بعد آسٹریلیا میں نئے سال 2024 کا آغاز اتوار کی شام 6 بجے ہوا۔ سڈنی میں لوگ نئے سال کو ویلکم کہنے کے لیے تیار تھے جنہوں نے خوب ہلا گلا کیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔

آسٹریلیا کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا میں نیا سال شروع ہوا۔ جبکہ اب پاکستان میں بھی نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کی خاطر سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ شارجہ کی حکومت نے بھی اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سال نو کی تقریبات پر پابندی عائد کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp