سال 2024 کا پہلا سورج کب اور کہاں طلوع ہوگا؟

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2024 صرف کچھ گھنٹوں کی دوری پر ہے، پاکستان میں نیا سال شروع ہونے سے قبل ہی دنیا کے کئی ملکوں میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے، جن میں سب سے پہلے بحرالکاہل کے دور دراز کے جزائر شامل ہیں جہاں سب سے پہلے یعنی پاکستانی وقت سے 9 گھنٹے پہلے سورج طلوع ہو جاتا ہے۔

بحرالکاہل کے جزائر

زمین پر نئے سال کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی کے جزیرے کیریتیماتی اور اس کے اردگرد کے 10 غیرآباد جزائر میں ہوتا ہے۔ کیریباتی مجموعی طور پر 33 جزائر پر مشتمل ملک ہے اور کیریتیماتی میں سال نو کا آغاز امریکی ریاست ہوائی سے 24 گھنٹے پہلے ہوتا ہے۔

انٹرنیشنل ٹائم اینڈ ڈیٹ لائن جو ہر دن کے آغاز اور اختتام کا تعین کرنے کا آفیشل ذریعہ ہے کے مطابق دنیا میں سب سے پہلے 2024 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوگا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے کے بعد شروع ہوگا۔ اس جزیرے میں زیادہ تر انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لیے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔

نیوزی لینڈ

ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوتا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ یعنی جب پاکستان میں 31 دسمبر کی شام ہوتی ہے، اسی وقت نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔ نیوزی لینڈ وہ پہلا ملک اور آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔

روس

نیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز روس کے دور دراز کے جزائر میں ہوتا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق 31 دسمبر کی شام 5 بجے کے بعد نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔

آسٹریلیا

نیوزی لینڈ اور روس کے بعد نئے سال کے آغاز آسٹریلیا میں ہوتا ہے، جہاں پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد نیا سال شروع ہوتا ہے۔ پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک نئے سال کا آغاز آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوتا رہتا ہے۔

جاپان

آسٹریلیا کے بعد نئے سال کا آغاز جاپان میں ہوتا ہے، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہو جاتی ہے۔

جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت کے بعد پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہو گا۔

کچھ گھنٹوں کے بعد امریکا کی کچھ ریاستوں میں بھی سال نو کا آغاز ہو جاتا ہے اور دنیا ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں نئے سال کی شروعات کے بعد یورپ اور افریقہ میں ترتیب وار سال نو کی تقریبات شروع ہو جاتی ہیں۔

دلچسپ اور حیران کن بات یہ بھی ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں سال 2024 کا آغاز دیگر ممالک کے مقابلے میں 25 گھنٹے بعد بھی ہوگا۔

نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکن جزیرے سمووا میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، جس کے ایک گھنٹے بعد ’بیکر آئی لینڈ‘ دنیا کا وہ آخری مقام ہوگا جو 2024 میں داخل ہوگا۔

واضح رہے دنیا میں بیکر آئی لینڈ اور ہاؤلینڈ جو پاکستان سے 17 گھنٹوں کے فرق پر ہے میں دن سب سے آخر میں ختم ہوتا ہے، چونکہ وہاں کوئی رہتا نہیں اور آباد نہیں ہے اس وجہ سے وہاں کوئی تقریبات نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مقام اس حوالے سے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے