خبردار! سال نو پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار

اتوار 31 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں سال نو کی تقریبات پر پابندی کے باعث اسلام آباد پولیس نے حفاظتی انتظامات کر لیے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سال نو کی تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سال نو پر اسلام آباد پولیس کے 2 ہزار سے زیادہ افسران فرائض سرانجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق سال نو پر شہر کے اہم مقامات پر خصوصی ناکے لگائے جائیں گے۔ اس دوران ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن فورس شہر بھر میں گشت کے فرائض سرانجام دے گی۔ جبکہ گرجا گھروں میں مکمل پڑتال کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سال نو آغاز ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ شارجہ کی حکومت نے بھی اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سال نو کی تقریبات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی