آسٹریلیا کی ون ڈے کرکٹ ڈیوڈ وارنر سے محروم ہوگئی

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور شاندار بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

37 سالہ ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ون ڈے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ٹی ٹونٹی اور 2025 کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں، وارنر

ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا، ’ میں اپنے اس فیصلے سے مطمئن ہوں اور اپنا فارغ وقت فیملی ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ٹیم آسٹریلیا کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آسٹریلوی ٹیم کو ان کی ضرورت پڑی تو وہ 2025 کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھی دستیاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں کامیابی کو اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ برس جون میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنے ون ڈے کیرئر کا آغاز 2009 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیا۔ انہوں نے 161 ایک روزہ میچز میں 45.30 کی اوسط سے 6932 رنز بنائے جس میں 22 سینچریاں اور 33 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے 111  ٹیسٹ میچز میں 44.58 کی اوسط سے 8695 رنز بنائے جس میں 26 سینچریاں اور 36 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ وہ سڈنی میں 3 جنوری کو پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp