پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھل کر ریٹائر ہو جاؤں گا، ڈیوڈ وارنر

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا، انکا کہنا ہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف آخری میچ کھیل کر ریٹائر ہو جاؤں گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف جنوری 2024 میں ٹیسٹ سیریز مکمل کر کے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے سال جنوری میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ انکے ہوم گراؤنڈ سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو انکا آخری میچ ہوگا۔

ڈیوڈ وارنر نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ میرے کیریئر کا اختتام ہوسکتا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر 2023 سے جنوری 2024 میں سیریز کھیلنے آسٹریلیا جائے گی۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم