حکومت فوج اور فورسز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو سزا دے، سینیٹ میں قرارداد منظور

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا دینے والوں کو سخت سزا دینے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرمند تنگی نے قرار داد ایوان میں پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کو سخت سزا دی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہمیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ادراک ہے، دشمن ہمسائیوں کی موجودگی میں ضروری ہے کہ ہماری فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں مضبوط ہوں۔

قرارداد کے مطابق پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کو حکومت سخت سے سخت سزا دے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے ارکان سینیٹ نے بھی حمایت میں ووٹ دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp