وفاقی وزیر کی جانب سے عوام کو مرغی کا گوشت نہ کھانے کا مشورہ

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ نے عوام کو مرغی چھوڑنے کا مفت مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طارق بشیر چیمہ نے مرغی کی بڑھتی قیمتوں کا دفاع انوکھے انداز میں کیا اور عوام کو مرغی چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مرغی کی فیڈ مضر صحت ہے لہٰذا عوام اسے کھانا چھوڑ دیں کیونکہ جی ایم او سویابین زہریلی بیماری اور کینسر ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی مرغی کا گوشت نہیں کھاتے اس لیے عوام مرغی کھانا چھوڑ دیں، جی ایم او سویابین کا پولٹری میں استعمال بیماری پھیلا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2015 سے پہلے جی ایم او سویابین پولٹری فیڈ میں شامل نہیں تھی، اس کے بعد پولٹری مافیا نے چکرچلا کر مقامی سویا بین پر ٹیکسز لگوادیے جس سے امپورٹڈ سویابین سستی اور مقامی سویابین مہنگی ہوگئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور کراچی لاہور سمیت دیگر شہروں میں مرغی کا گوشت 600 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں