شمالی وزیرستان میں تشدد زدہ 6 لاشیں برآمد

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں6  افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں پولیس کے مطابق تشدد اورفائرنگ کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

وزیرستان پولیس نے لاشوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاشیں تحصیل میرعلی کے گاؤں موسکی سے ملی ہیں، جہاں اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحول میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کر دیا گیا۔

مقتولین حجام تھے، تعلق پنجاب سے تھا

شمالی وزیرستان کی پولیس کے مطابق تمام لاشیں دورافتادہ گاؤں میں کھیتوں سے ملی ہیں جس کی بابت مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حجاموں کو کہیں اور قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین پیشے کےلحاظ سے حجام تھے اور میرعلی بازارمیں ان کی دکان تھیں۔ ایک مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے، مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp