کیا میں نیتن یاہو ہوں، انوارالحق کاکڑ نے یہ سوال کِس سے اور کیوں کیا؟

منگل 2 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کا حق فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، فلسطینی روز قربانیاں دے رہے ہیں وہی بتا سکتے ہیں کہ اس کا حل کیسے ممکن ہے۔

نگراں وزیراعظم نے آج بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور کے طلبا و طالبات سے گفتگو کی جہاں فلسطین کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ کچھ لوگوں نے اسرائیل کے بجائے ہمارے خلاف محاذ کھڑا کر رکھا ہے، کیا میں نیتن یاہو ہوں؟

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج اور اُن کے درمیان جنگ جاری ہے اور اب تک 20 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

حالیہ تنازع کے دوران پاکستان نے کھل کر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل چاہتے ہیں، عالمی طاقتیں اس میں اپنا کردار ادا کریں۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہاکہ پاکستان نے فلسطین کے معاملے پر اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے، سالِ نو نہ منانے کا مقصد اسرائیل کے مظالم کا شکار فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم قابل مذمت ہیں، ہمارا مطالبہ جنونی جنگ کا خاتمہ ہے، پاکستان کی عسکری قیدت نے بھی اس معاملے پر امریکا سے بات کی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، نگراں وزیر اعظم پاکستان

واضح رہے کہ حال ہی میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے معاملے پر قائداعظم محمد علی جناح کے موقف میں تبدیلی کوئی کفر نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی پارلیمان اور سیاسی جماعتیں اس نکتے پر بحث کر کے قائد کے فرمان کے برعکس کسی نتیجے پر پہنچتی ہیں تو یہ ہر گز کفر نہیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اس بیان کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن