پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، ہم مہاجرین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں مگر ہمارے ملک میں ایسے مہاجرین بھی قیام پذیر ہیں جن کے پاس کوئی شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔

اسکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان 50 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا۔

وزیراعظم نے کہاکہ کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یو اے ای کی طرف سے اربوں ڈالر کے اعلان کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے، ہم مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔

بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے، کیونکہ ہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔ کیوں کہ کشمیری خود کہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز کے استعفوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، علی محمد خان

بابر اعظم کی شاندار سینچری، پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

امریکا نے 4 یورپی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

جنوبی افریقہ بھارت سے خوفزدہ ہوگیا؟ کپتان کے خلاف بمراہ کے شرمناک بیان پر خاموشی اختیار کرلی

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے