تمام درخواستیں یکجا، الیکشن کمیشن جمعہ کو جواب جمع کرائے، الیکشن ٹریبونل

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں الیکشن ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے اب تک دائر کی گئی تمام درخواستوں کو یکجا کردیا ہے اور الیکشن کمیشن کو تمام درخواستوں پر جمعہ کے روز جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو آر او سے ریکارڈ لیکر تمام درخواستوں پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ جن امیدواروں کے بلز یا کوئی بھی بھی ادائیگیاں تھیں، آر او انہیں ادائیگیوں کے لیے وقت دینے کا مجاز تھا۔

الیکشن ٹریبونل نے سوال اٹھایا کہ اختیار ہونے کے باوجود اعتراضات دور کرنے کے لیے آر او نے امیدواروں کو وقت کیوں نہیں دیا؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی، سید ظفر علی شاہ اور دیگر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp