پوسٹل بیلٹس کے لیے درخواستیں 22 جنوری تک دی جاسکتی ہیں، الیکشن کمیشن

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ کے حصول کی تاریخ 22 جنوری مقرر کردی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمین مسلح افواج کے ممبران ان کے اہل خانہ جو رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور عارضی طور پر وہ اپنے حلقے کی بجائے کسی دوسری جگہ پر ملازمت کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں پوسٹل بیلٹ کے استعمال کے اہل ہوں گے۔

علاوہ ازیں ایسے خصوصی افراد جن کے پاس خصوصی افراد والے نادرا سے جاری شدہ قومی شناختی ہیں اور وہ سفر کرنے سے قاصر ہیں یا ایسے جو انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہیں جن میں ریٹرننگ افسران ، پولیس اہلکار شامل ہیں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے بیلٹ کے حصول کے لیے 22 جنوری تک اپنی درخواست جمع کرائیں۔

درخواست فارم کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ جن ووٹرزکو پوسٹل بیلٹ جاری کیے جائیں گے وہ اپنے پولنگ سٹیشن پر ووٹ دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ ایسے ووٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواست آفس یا محکمہ کےذریعے بھجوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp