عمران خان کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اہل، چھوٹی بات پر کاغذات کیوں مسترد کیے، ٹریبونل

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی بیرسٹر عمیر نیازی کے میانوالی کے حلقے این اے 89 اور 90 سے کاغذات نامزدگی منظور کر کے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے فیصلہ سنا دیا اور ریٹرننگ افسر میانوالی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ٹربیونل نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا ریٹرننگ افسران نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کیے؟

ٹربیونل نے آر او کو حکم دیا کہ عمیر نیازی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری کو بیرسٹر عمیر نیازی کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے اس رکن کو الگ کیا جائے جس کے خلاف ہم عدالت گئے ہیں، عمیر نیازی

بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ پارٹی الیکشن کمیشن کے ایک ممبر کے خلاف سپریم کورٹ جاچکی ہے لہٰذا انہیں کمیشن سے الگ ہوجانا چاہیے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے آج چارج شیٹ پڑھنی شروع کردی تھی لیکن اس میں ایسی کوئی چیز نہیں جس پر توہین ثابت ہوسکے۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2 صوبوں میں اپنی حکومتیں خود گرائی تھیں تاکہ انتخابات بروقت ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے اور پی ٹی آئی کو لندن معاہدے کے تحت الیکشن سے باہر رکھا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp