باجوڑ: جے یو آئی امیدوار اسمبلی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جمعیت علما اسلام کے رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ کی گاڑی کو باجوڑ کے علاقے برکمر میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے ہیں۔

ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ ملزمان نے دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے ملزمان تک پہنچنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تھی مگر اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے فائرنگ کے واقعہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں مگر اس کے لیے ماحول نہیں مل رہا، اگر انتخابات مئوخر بھی ہو جاتے ہیں تو کوئی حرج نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp