اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب سزا یافتہ کے لیے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزا یافتہ کے لیے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ نے معطل کر دیا۔

سنگل بنچ نے نااہلی کی مدت 10 سال کی بجائے 5 سال کا فیصلہ دیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حکم امتناع جاری کیا۔

واضح رہے کہ 2 جنوری 2024 کو  اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کورٹ سے سزا یافتہ شخص کی عوامی عہدے کے لیے نااہلی کی مدت 10 سال سے کم کرکے 5 سال کرنے کے فیصلے کے خلاف نیب کی مرکزی اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

ججز نے نیب کی مرکزی اپیل 4 جنوری کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پرسوں(4جنوری) مرکزی اپیل کے ساتھ یہ متفرق سنیں گے پھر دیکھیں گے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع نے عدالت کو بتایا کہ فائق علی جمالی کے خلاف بلوچستان میں 9 ریفرنسز میں فیصلہ ہوا۔ ابھی الیکشن کمیشن کے معاملات چل رہے ہیں، ان میں سنگل بنچ کا فیصلہ پیش کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے متفرق درخواست کیوں دائر کی؟ عدالت نے سوال اٹھایا کہ بغیر اپیل کے نوٹس ہوئے کیسے آپ کی یہ متفرق قابل سماعت ہے؟

نیب پراسکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کاغذات نامزدگی اپیل دائر کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مؤقف پر عدالت نے کہا کہ وہ ہمارا معاملہ نہیں، ہم اس کے پابند نہیں ہیں۔ ریمارکس دیتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ