الیکشن 2024: پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں آر او آفس کے باہر آج آویزاں ہوں گی

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات 2024 کے لیے آج شام 5 بجے ڈرافٹ لسٹ آف پولنگ اسٹیشنز آر او دفتر کے باہر آویزاں کر دی جائیں گی، جس کے بعد تمام امیدواران ڈرافٹ پولنگ اسٹیشنوں پر اعتراضات تجاویز 11 جنوری 2024 تک جمع کرواسکیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق ‎صوبہ سندھ کے تمام ریٹرننگ افسران برائے قومی و صوبائی اسملبی کے دفاتر کے باہر آج شام 5 بجے تک تمام پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔

‎الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق تمام امیدواران ڈرافٹ پولنگ اسٹیشنوں پر اعتراضات اور تجاویز 11 جنوری 2024 تک جمع کرواسکتے ہیں،‎ اعتراضات اور تجاویز قانون کے مطابق اپنے متعلقہ (ڈی آر او) کے دفاتر میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، تمام صوبوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp