پائن ایپل پیزا پر اطالوی عوام کیوں تقسیم ہوگئے؟

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ان کھانوں سے متعلق ان کے کچھ اصول بھی ہیں۔ اطالوی لوگ اس معاملے میں شدت پسند ہیں اور سختی سے ان اصولوں پر کاربند رہتے ہیں۔

اٹلی کے کھانوں میں پیزا کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ حال ہی میں پیزا بنانے والے معروف اور ماہر شیف جینو سوربیلو نے ملک میں پہلی بار پائن ایپل پیزا متعارف کرایا تو انہیں شدید عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔

پائن ایپل پیزا آخر ہے کیا؟

جینو سوربیلو کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھانوں سے متعلق امتیازی برتاؤ کے خلاف ’پائن ایپل پیزا‘ تخلیق کیا ہے جس میں انہوں نے ٹماٹر کی چٹنی کی تہہ کو ختم کرکے 3 مختلف اقسام کی چیز استعمال کی ہے جبکہ انناس کے ٹکڑوں کو 2 مرتبہ پکا کر پیزا میں ایسے استعمال کیا ہے جیسے وہ کیرامل کی طرح کوئی شے ہو۔

لوگ کیوں تنقید کر رہے ہیں؟

جینو سوربینو نے کہا کہ انہوں نے پیزا سوشل میڈیا پا لانچ کیا لیکن انہیں افسوس ہے کہ لوگوں نے پیزا کو ٹیسٹ کیے بغیر رائے قائم کی اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اٹلی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پیزا مزیدار ہے یا نہیں، مسئلہ یہ نہیں بلکہ پیزا پر پائن ایپل ڈالنا ایک ناپسندیدہ عمل ہے۔

جینو سوربینو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لانچ کرنے سے پہلے انہوں نے خاموشی سے پائن ایپل پیزا کو اپنے مینیو میں شامل کیا تھا اور اسے بہت سے صارفین نے پسند بھی کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی لوگوں نے پائن ایپل پیزا ٹرائی کیا ہے، کچھ لوگوں نے اگر اسے پسند کیا ہے تو بہت سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے اسے سخت ناپسند کیا ہے۔ جبکہ پورے ملک میں اس وقت یہی بحث چل رہی ہے کہ پائن ایپل پیزا مزیدار ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے